نواب شاہ (نامہ نگار) تاجر اتحاد کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد خادم حسین رند تھے ،دیگر مہمانوں میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد امیر سعود مگسی،صدر پیپلز پارٹی سٹی خان بہادر بھٹی،جنرل سیکریٹری عاطف حسین زیدی، نواب شاہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری رضوان تھیبو، ایڈوکیٹ کلیم جٹ،سچل سامی کے لالہ ارشد، چیمبر آف کامرس کے صدر غلام مرتضیٰ سموں،کھوکھر فورم کے صدر شاہد حسین کھوکھر،کنزیومر یونین کے صدر شفیق راٹھور،سٹیزن ایکشن کمیٹی کے صدر اسلم نوری، تاجر رہنما قیوم قریشی،کامران قریشی،چوہدری عبدالقیوم آرائیں،اور تاجر برادری کے افراد نے شرکت کی، تاجر رہنمائوں نے شہر میں چوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر تشویس کا اظہار کیا،مہمان خصوصی نے اس سلسلے میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تاجر اتحاد نوابشاہ کا عشائیہ، رہنمائوں کی شرکت
Feb 23, 2022