اباڑو پولیس دہرے قتل کے مقدمے  میں ملوث  ملزم بھائی  گرفتار کر لیا


میرپور ماتھیلو ( رپورٹ تنویر احمد سومرو )  اباڑو پولیس دہرے قتل کے مقدمے  میں ملوث  ملزم بھائی  گرفتار کر لیا ، ملزم کے بھابھی  کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار تھے جس کا بھائی کو عمل ہونے پر بھائی کو قتل کیا ،ملزم نے اعتراف جرم کیا تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اوباوڑو کے علاقے کڑک بوڑی کے علاقے میں میاں بیوی کے دوہرے قتل پر ایس ایس پی گھوٹکی محمد اظہد خان نے پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں جس پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن اوباڑو سب انسپکٹر محمد ایوب ڈوگر نے  دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم عبدالغفار سولنگی کو گرفتار کر لیا ہے، واضح رہے کہ گرفتار ملزم کے اپنی بھابھی مسمات یاسمین سولنگی سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے،جس کے متعلق  مقتول ظفر اللہ کو  اس تعلقات کا پتہ چلا تو اس نے اپنی مقتول بیوی پر تشدد کیا،اسی تشدد کے دوران قاتل عبدالغفار سولنگی آ گیا جس نے اپنی بھابھی پر تشدد ہوتا دیکھ کر اپنے سگے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم نے اقبال جرم کیا ہے،کہ میری مقتول بھابھی کو میرے مقتول بھائی ظفر اللہ نے قتل کیا تھا اور میں نے غصے میں آ کر اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا، ایس ایس پی گھوٹکی  اظہر خان  نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او اوباڑو اور اس کی ٹیم کو شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن