سیاسی اور تجارتی تعلقات:روس  اور پاکستان نے اہم اقدامات کیے 


 لاہور(کامرس رپورٹر ) یوکے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے تجارت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ منگل کو الجموم ہارڈ ویئر ٹریڈنگ ایل ایل سی دبئی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسامہ ندیم کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران روس اور پاکستان نے سیاسی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن