ایران کیساتھ تجارتی استحکام سے خطے میں خوشحالی آئے گی:میاں نعمان کبیر

 
لاہور( کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایران میں13 رکنی وفد کے سربراہ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کی مضبوطی سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ خطے میں بھی خوشحالی آئے گی۔ دورہ ایران کے دوسرے روز ملاقاتوں کے  دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سی تجارت غیردستاویزی ہے۔ جس کی بڑی وجہ کچھ اقتصادی پابندیاں اور مضبوط بینکنگ چینلز کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اپنے اپنے مالیاتی ادارے قائم کرنے چاہئیں، دونوں ممالک بارٹر ٹریڈ کے فروغ سے بھی بے حد فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...