ایمان، اتحاد اور تنظیم اپنائے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں: سیال فضل جیلانی

Feb 23, 2022


 سیالکوٹ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سیال فضل جیلانی نے کہا ہے کہ صنف نازک جب ٹھان لیتی ہیں تو وہ صنف آہن بن جاتی ہیں۔ ہماری بچیاں مستقبل کی فاطمہ جناح ہیں۔ شہر اقبال میں قائد اعظم کا ذکر کرنا اس لئے ضروری سمجھتی ہوں کیونکہ گورنمنٹ  مرے کالج میں قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمان، اتحاد اور تنظیم کا پیغام دیا ۔جن کو اپنائے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں تین روزہ کھیلوں کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری عمر نواز سرویا،قیصر اقبال بریار، عمر دائود میر، ملک قاسم نائب صدر سیالکوٹ چیمبر، پرنسپل مرے کالج ڈاکٹر نواز نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل، تشکیل اور تعمیر پاکستان کیلئے لازم ہے کہ کہ معاشرے میں مردو زن دونوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مساوی مواقع میسرہوں۔ انہوں نے تقریب میں شریک لڑکوں پر زور دیا کہ وہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو آگے بڑھنے میں ساتھ دیں۔

مزیدخبریں