صنا(اے پی پی):یمن کیصوبے مارب میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نیتجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے یمن فوجی اہلکار کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے شمالی تیل سے مالا مال صوبے مارب کے ضلع سیرواہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 یمنی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو مارب میں اپنے زرعی فارموں کی طرف جا رہے تھے۔یمن کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہونے والوں دھماکوں کی وجہ سیاکثر یمنی نشانہ بنتے ہیں۔
یمن، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 یمنی شہری ہلاک
Feb 23, 2022