این سی اے نے شہباز شریف سلیمان سے سوئس آف شور اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی کی‘ دستاویز کی مزید تفصیلات 

Feb 23, 2022


لندن (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے حوالے سے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی طرف سے جاری دستاویز کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ این سی اے نے شہباز شریف اور سلیمان شریف سے سوئس آف شور اکاؤنٹس سے متعلق بھی تحقیقات کو ایف سی اے معلوم کرنا چاہتی تھی کہ ذوالفقار نے شریف فیملی کی رقم آف شور اکاؤنٹس میں تو نہیں رکھی۔ این سی اے نے شہباز شریف کے اثاثوں اور انیل مسرت کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا۔ سلیمان شہباز اور برطانوی تاجر ذوالفقار احمد کے مالی معاملات کو بھی بغور دیکھا گیا۔ ذوالفقار احمد نے اپریل تا نومبر 2019ء میں سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس میں 204,940,69 پاؤنڈ منتقل کئے۔ ذوالفقار احمد کی آف شور کمپنیز میں شریف فیملی کا نام تلاش کرنے کیلئے سوئٹزر لینڈ، اٹلی، امریکی اور دبئی میں بھی تحقیقات کیں۔ ذوالفقار احمد کے تمام اکاؤنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سوئس آف شور کمپنی نے جواب دیا کہ فیملی ٹرسٹ سے فوائد لینے والوں میں شریف سرنیم کا کوئی شخص نہیں۔ ذوالفقار  سے پوچھا کہ کارفرزک سے دو لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ سلیمان کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست کیوں کی۔ این سی اے نے پوچھا کہ کار فرزک سے رقم ٹرانسفر کی درخواست کیوں کی، پھر منسوخ کیوں کی؟۔ 

مزیدخبریں