گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے ایجوکیشن بورڈز کے تحت میٹرک و انٹر سالانہ امتحانات 2022 ء مکمل سلیبس سے لئے جائیں گے۔ پریکٹیکلز بھی ہوں گے۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس کا فیصلہ بین الاصوبائی وزراء تعلیم کی کانفرنس میں کیا گیا۔ عملی امتحانات کے پرچے میٹرک اور انٹر پارٹ ٹو کے سلیبس سے بنائے جائیں گے۔