منی لانڈرنگ کیس: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی عبوری درخواست ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔ بشیر میمن کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے مئوقف اپنایا کہ بشیر میمن کو کیس سے متعلق دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔ وکیل بشیر میمن نے کہا کہ ایف آئی اے نے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ بشیر ممین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے ریمارکس سن کر بہت دکھ ہوا۔ ایف آئی اے انکوائری کا طریقہ کار موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن