گوجرانوالہ: خاتون نے ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانِ ہسپتال منتقلی مریضہ کی حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بچے کو ایمبولینس میں ہی ڈلیور کر دیا۔ بعد ازاں ماں اور بچے کو ابتدائی طبی امداد د دیتے ہوئے صحت مند حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مریضہ کے لواحقین اور ڈاکٹروں نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوش کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...