لاہور ہائیکورٹ نجی میڈیکل کالجز میں فیس اضافہ پر درخواستوں کی جلد سماعت کرے: سپریم کورٹ

Feb 23, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق نظر ثانی درخواستوں میں لاہور ہائیکورٹ کو زیر التوا درخواستوں کو جلد سماعت کی ہدایت کردی۔  ہائیکورٹ سے طلباء کو فیسوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ حشمت میڈیکل کالج سمیت دیگر کی چار جائیدادوں میں سے دو کی نیلامی ہوچکی، دو جائیدادوں کی جلد نیلامی کر کے رقم طلبا کو واپس کی جائے گی،181 ملین روپے میں سے 28.4 ملین طلبا کو واپس کر دیئے ہیں، جبکہ کچھ میڈیکل کالجز نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، ملزم عثمان اختر کے وکیل نے کہا میرے موکل پر 36 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ پونے چار سال سے میرا موکل جیل میں ہے، حکومت میرے موکل کے کالج کی جائیداد بیچ کر طلبا کو پیسے دے رہی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا اگر طلبا نے مقدمات درج کرائے ہیں تو سپریم کورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں