ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ  مشہدکا دورہ 

Feb 23, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جو پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کے سرکاری دورے پر ہیں نے مقدس شہر مشہد کا دورہ کیا۔پارلیمانی وفد کے دورے کا مقصد ایران کی اقتصادیات سے واقفیت حاصل کرنا اور دونوں ممالک  کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور مزید اقتصادی منڈیوں کی تلاش اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے دورا مشہد کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت اور مظلوم کشمیر عوام کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان دونوں اسلامی ممالک کے مابین پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے تحت پاکستانی حکام نے کئی دورے بھی کیے ہیں۔  اس کے علاہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  وزیر اعظم پاکستان کی پابندیاں ہٹانے کی کوششوں بالخصوص کورونا سے نمٹنے کیلئے  عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ دریں اثنا انہوں نے ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد کے امام، خراسان کے گورنر اور آستانہ قدس رضوی کے ٹیوشن کے نائب کے ساتھ روضہ  امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اورمسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں