اسلام آباد(نا مہ نگار)یورپی یونین کے وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹرکادورہ کیا۔ وفد کاسنٹر پہنچنے پر سنٹر کے ڈائریکٹر محمد افضل نے وفد کااستقبال کیااور سنٹر میں جاری طویل اور قلیل مدتی پروفیشنل سر ٹیفکیٹ کورسز سمیت دیگر امور سے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن دیا۔وفد نے یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئی پی ڈی کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل ،ویکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کے امور اور اس پروگرام کے ثمرات اور طریقے ہائے کارپر تبادلہ خیال کیا۔