چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرکی ملاقات

Feb 23, 2022


اسلام آباد (خبرنگار) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد خان جمالی سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے اور ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزکو بلوچستان کی عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا۔صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل سے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیںاسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے چیئر مین سینیٹ کی کوششوں سراہاصوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے وفاقی حکومت کا صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لینا لائق تحسین ہے۔

مزیدخبریں