یوکرین کا بحران عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،اقوام متحدہ

روس کا متنازع علاقوں میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان قابل مذمت ہے، اینتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین  کا بحران  عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے علاقے میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔ روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا اوربرطانیہ روس کے جارحانہ اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن