برطانیہ' میاں بیوی 6 منٹ میں 12 برگر کھاکر بل دئیے بغیرفرار

برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میںمیاں بیوی 6 منٹ میں 12 برگر کھاکر بل دئیے بغیرفرار ہوگئے۔برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ نے اپنے گاہکوں کو ایسی پیشکش کی جو مالک کو مہنگی پڑی۔ ریسٹورنٹ مالک نے پیشکش کی کہ جو بھی 6 منٹ میں 12 برگر کھائے گا اس سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ریسٹورنٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو لوگ اہل نہیں ہوں گے، 12 برگر صرف ایک ہی شخص کو کھانا ہوں گے مگر ایک جوڑے نے ریسٹورینٹ کی آنکھوں میں خوب دھول جھونکی۔ ریسٹورنٹ کے اس چیلنج کو قبول کرکے میاں بیوی وہاں پہنچے اور برگر کھانا شروع کیے ، اس دوران ریسٹورنٹ کا عملہ مصروفیت کے سبب ان پر نظر نہیں رکھ سکا اور میاں بیوی چالاکی سے 6 منٹ میں 12 برگر کھاگئے اور بل ادا کرنے سے انکار کردیا۔ دونوں نے درجن برگر کا آرڈر دیا اور 6 منٹ میں ختم کردیئے جب ان سے بل مانگا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر بل دینے سے منع کیا کہ ہم نے تو چیلنج پورا کیا ہے اور فرار ہوگئے۔ ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق انہوں نے جوڑے سے 174 پاونڈ وصول کرنے ہیں جس کے لیے انہوں نے پولیس کو دھوکا دہی کی شکایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن