صحت کارڈ قومی شناختی کارڈ ہی ہوگا لوگ اپنا شناختی کارڈ  بنوائیں: یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ ملتان ڈویژن میں فعال ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کے تحت چار سو باتھ روز کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کیساتھ ساتھ مڈوایفری کالج بھی بنا رہے ہیں جبکہ 31 تھیٹرز نشتر کے ایلومینائیز نے بحال کروائے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں شارٹ کورسز اور ڈپلومہ بھی شروع کیے جا رہے ہیں جبکہ صحت کارڈ ملتان ڈویژن میں فعال ہو چکے ہیں. اس کے ذریعے ہر گھر کے سربراہ کو 10 لاکھ تک کا علاج میسر ہوسکے گا۔یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ قومی شناختی کارڈ ہی ہوگا لوگ اپنا شناختی کارڈ بنوائیں.بیوہ خواتین یا طلاق یافتہ خواتین جو اپنے بچوں کی کفالت کررہی ہیں انکو بھی صحت کارڈ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے ایپ بنائی ہوئی ہے جہاں سے تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں.صحت کارڈ کی بدولت ایک لاکھ 10 ہزار افراد نے آنکھوں کا آپریشن کروایا جبکہ صحت کارڈ پر 56 ہزار خواتین کا سی سیکشن کیا جاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن