ہمارے 3 ایم این ایزکوعدم اعتماد کیلئے پیسوں کی آفرکی گئی:فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے3ایم این ایزکوعدم اعتمادکیلئےپیسوں کی آفرکی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا. وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد وزیراعظم ماسکو روانہ ہوں گے. دنیا کی نظریں اس وقت صدر پیوٹن اور وزیراعظم پر ہوں گی.وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے. دنیا کی40فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے پوری دنیا معترف ہے. افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل پیکاآرڈیننس کاحصہ تھے. پیکاآرڈیننس سےمتعلق ریمارکس پراٹارنی جنرل سےوضاحت لیں گے.اپنی خارجہ پالیسی کو متوازن انداز میں لے کر چلیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دینگے.معاملے پر نظر ہے، افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے. افغانستان میں غذائی قلت کا سامنا ہے. بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کےسائنسدان ہیں،انکےملازمین کےاکاؤنٹس میں اربوں آئے. اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہیں لاسکتی. جرات ہے24گھنٹوں میں عدم اعتمادلائیں،لگ پتاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے3ایم این ایزکوعدم اعتمادکیلئےپیسوں کی آفرکی گئی. زرداری اور شہباز شریف کرپشن کی تصویریں ہیں.صاف ظاہر ہےرات کی ملاقات میں پیسوں کا طے ہوا. شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر ہوا وہ جیل جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں نے عدالت میں بیماری کے سرٹیفکیٹ دیے، دونوں جماعتیں مل کر ہارس ٹریڈنگ کو لانا چاہتی ہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سوال ہے پہلے زرداری نے اندر جانا ہے یا شہباز نے؟ ان کے کیسز کی سماعت روزانہ ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن