وزیراعظم کادورہ روس عالمی صورتحال کے تناظرمیں بڑی اہمیت کاحامل ہے:فواد حسین

Feb 23, 2022 | 16:43

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو اپنے روس کے دورے کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے شرکا نے حکومت کی آزادانہ خارجہ پالیسی کو سراہا۔اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے روس کے ٹیلی ویژن کو اپنے انٹرویو میں یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کا ماسکو کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 

مزیدخبریں