ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامک لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پرسخت سزائیں ہیں: چوہدری فواد حسین

Feb 23, 2022 | 18:40

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامک لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پرسخت سزائیں ہیں۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خصوصاًسورہ النِسا میں خواتین پر تہمت تو حدہےلہذاٰ یہ کہنا درست نہیں کہ کریمنل قانون بنانا غلط ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحث یہ ہونی چاہئے کہ اس کا غلط استعمال روکا جائے نہ کہ یہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہئے۔

مزیدخبریں