ملتان سلطانز پی ایس ایل7 کے فائنل کے پہلے سلطان بننے میں کامیاب, لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز  کو 28  رنز سے ہر ا کر فائنل میں جگہ بنالی۔لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں  2وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں لاہور کی ٹیم رنز بناسکی۔ملتان کی جانب سے  رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔

ای پیپر دی نیشن