شہری کوسزائے موت پر احتجاج‘ جرمنی نے 2 ایرانی سفارتکار ملک بدر کر دیئے


برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے تہران عدالت کی جانب سے جرمن شہری کوسزائے موت سنانے پر احتجاجاً ایران کے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔ 67  سالہ جمشید شرمہد نامی شخص امریکی نژاد جرمن شہری ہے جسے ایرانی عدالت نے 2008ء میں ہونے والے ایک مسجد میں بم دھماکے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ اس دھماکے میں 14 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔  شدید احتجاج کرتے ہوئے جرمنی کے وزیرخارجہ اینالینا بیرویوک نے کہا کہ ایرانی سفارتخانے سے سفارتکاروں کو نان گریٹا قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ جرمنی کے وزیرخارجہ نے اس معاملے پر ایران کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن