سموگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی 

Feb 23, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ درختوں کی کٹائی کا کیس اینٹی کرپشن کو بھیجیں۔ عدالت میں ماحولیاتی کمشن سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے ٹریفک کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر کے بورڈ آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایسا نظام بنایا جائے ٹریفک جام  پر فوری رسپانس ملے۔ پنجاب حکومت نے عدالت سے افسران کی تبدیلی کی استدعا کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے سی ٹی او کو تبدیل کر لیا۔ اس پر ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو تبدیل نہ کیا جائے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو تبدیل نہ کیا جائے، حکومت کو بتا دیں کہ یہ عدالت کا حکم ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت ڈی جی ایل ڈی اے کو کیوں تبدیل کرنا چاہتی ہے؟۔ مجھے پتہ ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ کہاں سے آرہا ہے۔ آپ کے پاس جو میٹریل ہے عدالت میں پیش کریں۔ حکومت کو بتا دیں کہ عدالتی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ یہ رفاہ عامہ کے کام ہیں ان کو چلنے دیں۔

مزیدخبریں