سابق چیئرمین اوگرا کی ضمانت منسوخی، جسٹس ملک شہزادکی سماعت سے معذرت 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پٹرول بحران کے الزام میں اوگرا کی سابق چیئرپرسن عظمیٰ عادل سمیت  7 ملزموں کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔  عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اس کیس کی پہلے سماعت کرچکے ہیں۔  فاضل جج کیس کے حقائق سے آگاہ ہیں۔ لہذا وہی اس کیس پر سماعت کریں تو بہتر ہے۔ فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے روبرو لگانے کی سفارش کردی ہے۔  عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواست پر وکلاء  کو بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔  وفاقی حکومت نے ملزموں کی عبوری ضمانتوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔  درخواست میں موقف اپنایا گیا  ہے  کہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانتیں منظور کیں۔ عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...