جیل بھرو تحریک ناکام‘ زمان پارک کا نام ضمانت پارک رکھا جائے: عطاء تارڑ

Feb 23, 2023


اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ زمان پارک کا نام تبدیل کر کے ضمانت پارک رکھ دیا جائے۔ ضمانت پارک سے جیل بچو تحریک پہلے ہی دن ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان کب تک ضمانت پارک میں پناہ گزیں رہیں گے؟۔  عمران خان ہمیشہ بیساکھیوں کے ذریعے آگے آئے ہیں۔ اب بھی عدلیہ سے بیساکھیاں لینے کے لئے منتیں ترلے کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی عمران نیازی کے دفاع کے حق کو ختم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عظمی نے فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا تاخیری حربوں کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا پر ہی چلنی ہے تو بتا دیں تو ہم سوشل میڈیا کو ہی دیکھ لیں کہ شاہ محمود نے فیس بک اور اسد عمر نے ٹک ٹاک پر گرفتاری دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں