توشہ خانہ سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا استحقاق: ہائیکورٹ 

Feb 23, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ کو آج 23 فروری کو بیان حلفی کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کا تین صفحات کا تحریری عبوری حکم نامہ بھی جاری کیا  ہے،  جس کے مطابق ہیڈ آف توشہ خانہ کا بیان حلفی آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائیں گے۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ کو پبلک کرنے بارے میں  فیصلہ آئینی درخواست کے حتمی فیصلے پر ہو گا۔ تحریری عبوری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل نے آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی نے توشہ خانہ پالیسی پر سفارشات پیش کر دیں۔ توشہ خانہ سے متعلق پالیسی بنانا کابینہ اور حکومت کا استحقاق ہے۔

مزیدخبریں