لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرا فیس بک پیج ہیک کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ میرے فیس بک پیج سے نازیبا تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا مواد اپ لوڈ کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔