کراچی، مقابلے میں 2 ڈاکو  ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید


کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی کے چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ چکرا گوٹھ میں ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزمان رکنے کے بجائے گلی میں فرار ہو گئے، جہاں پولیس کا ڈاکووں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار ظہیر شدید زخمی ہو گیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔نجی اسپتال میں اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔شہید ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی چوکی کا انچارج تھا۔

ای پیپر دی نیشن