بھارت : دولہا کی جانب سے جہیز کا مطالبہ، دلہن نے بارات واپس بھیج دی 


لاہور (نیٹ نیوز) بھارت میں دولہے  کی جانب سے جہیز کے مطالبے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس بھیج دی۔ ہمی پور کی لڑکی کی جب دولہا بارات کے ہمراہ پہنچا تو اس نے اپنے سسرالیوں سے کار، نقدی  اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کیا۔ دلہن نے فوراً ہی شادی سے انکار کر دیا۔
 اور گھر آئی بارات کو واپس بھیج دیا۔
  پولیس کے مطابق دلہن کے بھائی نے دولہے کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن