لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں ایک شخص نے ایک صدی سے زائد عرصہ قبل بھیجا خط موصول کیا ہے جو در حقیقت ان کے گھر کی پْرانی مکین کو 1916 کے ابتدا میں بھیجا گیا تھا۔ فِنلے گلین کا کہنا تھا چند سال قبل انہیں ان کے گھر کے پتے پر یہ خط موصول ہوا لیکن یہ کسی ناآشنا شخص کے لیے لکھا گیا تھا۔
اور اس پر بہت پرانی مہر ثبت تھی۔ فِنلے نے بتایا انہوں نے دیکھا اس پر سال 16 لکھا ہے جس سے وہ سمجھے یہ 2016 لکھا ہے۔ لیکن بعد ازاں انہوں نے غور کیا کہ مہر پر ملکہ کے بجائے بادشاہ کا چہرہ تھا لہٰذا ان کو احساس ہوا یہ 2016 نہیں ہوسکتا۔ یہ خط ’اوسولڈ مارش‘ کے نام لکھا گیا تھا اور خط بھیجنے والے کی شناخت کرسٹیبل مینیل کے نام سے ہوئی۔
100 سال قبل بھیجا خط موصول
Feb 23, 2023