بوڑھے افراد کے ماسک سے  ڈکیتی کے ملزم گرفتار


ایسیکس(نیٹ نیوز)  برطانیہ میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی کا ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو بھائیوں نے بوڑھے افراد کے چہرے والے ربڑ ماسک پہن کر جیولری شاپ میں کامیاب نقب لگائی لیکن وہ دھرلیے گئے ۔ دونوں  کے چہرے پر حقیقت سے قریب تر جھریاں تھیں۔
 درمیان سے بال اڑے ہوئے تھے اور اطراف میں بھی سفید بال تھے۔ انہوں نے دکان میں داخل ہوتے ہیں خنجر نکال لیے اور 15000 برطانوی پاؤنڈ کی رولیکس گھڑیاں چرالیں۔دونوں کی شناخت نہ ہوسکی تاہم کچھ روز قبل پولیس نے تلاشی کے لیے ان کی کار کو روکا تو اس میں ربڑ کے دو ماسک ملے جو حقیقت سے بہت قریب ترتھے۔ ان ماسک پر دونوں بھائیوں کے ڈی این اے ملے جس سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔دونوں بھائیوں کو مجموعی طور پر 31 برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...