خیبر پی کے: 2 آرپی اوز‘ ڈی پی اوز سمیت 32 افسروں کے تبادلے


پشاور(اے پی پی)صوبائی محکمہ پولیس نے 2 آر پی اوز سمیت 9 اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسروں سمیت32 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پی کے اختر حیات گنڈا پور کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان سلیم مروت کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سپیشل برانچ خیبر پی کے،ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سپیشل برانچ سیکورٹی تعینات ، ناصر محمود کو ڈی آئی جی ملاکنڈ،عبدالغفور آفریدی کو ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ شیر اکبرکو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے، ڈی آئی جی سپیشل برانچ ثاقب اسماعیل کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ خیبرپختونخوا،آصف اقبال ڈی آئی جی آپریشنز کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن تعینات،عرفان اللہ ڈی آئی جی آپریشنز تعینات، ایس ایس پی آپریشن پشاورکاشف آفتاب عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،کاشف عباسی کے خدمات سی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے ، ہارون رشید دوبارہ ایس ایس پی آپریشن پشاور تعینات، نجیب الرحمن ڈی پی او مردان، ڈی پی او بنوں ڈاکٹر اقبال کے خدمت سی ٹی ڈی کے حوالے، ضیا الدین کو ڈی پی او بنوں،ڈی پی او کوہاٹ عبدروف بابر کو ڈی پی او ڈی آئی خان جبکہ عمر عباس کو ڈی پی او کوہاٹ تعینات کردیا۔ محمد شعیب کو بھی سی ٹی ڈی تبدیل کردیا ڈی پی او کرک خان زیب،ڈی پی او بونیر عمران خان کی خدمت سی ٹی ڈی کے حوالے ،فرحان خان ڈی پی او بونیر تعینات ،محمد اشفاق ڈی پی او لکی مروت ،فلاک نیاز سپیشل برانچ سے اے آئی جی آپریشنز جبکہ  افتخارشاہ ڈی پی او کرک تعینات کردیا گیا ہے ۔ارباب شفیع اللہ خان ڈی پی او تورغر سے تبدیل کرکے ایلیٹ میں تعینات کردیا جبکہ بلال احمد ڈی پی او تورغر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پشاورکے دونئے ڈویژن  میں ڈاکٹر محمد عمر کو ایس پی فقیر آباد جبکہ ارشد خان کو ایس پی وارسک تعینات کر دیا گیا ہے۔اس طرح ڈی ایس پی لقمان کے خدمت بھی سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن