لاہور ہائیکورٹ: ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی کیس سنگل بنچ کو بھجوا دیا


لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر محکموں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے کیس سنگل بنچ کے روبرو لگانے کیلئے رجسٹرار آفس کو بھجوا دیا ہے۔ 
جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں اختلافی نوٹ دیا ہے  عدالت نے کہا درخواستیں نمٹائے کی وجوہات تفصیلی فیصلہ میں جاری کی جائینگی۔ عدالت نے درخواستیں الیکشن کمشن اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی  ہیں۔
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواستیں نگران کابینہ کو جائزہ کیلئے بھجوانے کی استدعا کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن