چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے: شیخ رشید 

Feb 23, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے صدر نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہہ رہے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے امید ہے کہ عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے 75 سالوں میں وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کئے بلاول نے اکیلے کئے ہیں اور موج میلے منا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کیلئے دھکے کھا رہا ہے آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پر دے دیااپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اسکے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا ۔

مزیدخبریں