مصنوعات مہنگی کرنے کے خلاف درخواستیں‘ وفاقی حکومت وزارت پٹرولیم‘ اوگرا کو نوٹس


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت‘ وفاقی وزرات پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل ایکٹوازم  پینل کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...