اقلیتوں کو سیا سی عمل میں آگے ، پاکستان بنانے تعمیر میں اہم کردار: مریم نواز 


لاہور (نیوز رپورٹر) مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی کے اقلیتی ونگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہوا۔ اجلاس میں مینارٹی ونگ کے تنظیمی ڈھانچے، کارکردگی کا جائزہ اور سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے تجاویز پر مشاورت ہوئی۔ سینیٹر پرویز رشید، کامران مائیکل، خلیل طاہر سندھو، طلال چوہدری، طارق گل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک اور الیکشن کی تاریخ کا مسیحیوں کے  مقدس ایام سے متصادم ہونے پر احتجاج اور مذمت کی گئی۔ مسیحی شرکاء  نے کہا کہ مسیحی برداری اپنا پہلا روزہ رکھ رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ صدر علوی نے الیکشن کے لئے 9 اپریل کا دن مقرر کیا ہے اور اس دن ایسٹر منایا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ اقلیتیں برابر کے پاکستانی شہری ہیں، مسیحی برداری کے پہلے روزے پر نیک خواہشات اور قبولیت کی دعا کرتی ہوں، اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اقلیتوں نے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، ان کا قیام پاکستان، دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، مسیحی برادری کے تحفظات درست ہیں، ان کے مقدس ایام پر سیاست کرنا اقلیتوں کے ساتھ زیادتی اور جمہوریت کی نفی ہے۔ ایسٹر ہو، ہولی ہو، کرتار پور کوری ڈور ہو، آپ مجھے جہاں بھی بلائیں گے میں شامل ہوں گی۔ اقلیتوں کو سیاسی عمل میں مزید آگے لائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے۔ اقلیتی ونگ کے عہدیداروں نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارک دی، آپ نے تنظیمی دوروں کا آغاز کرکے کارکنوں کو زبان دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...