اوپن مارکیٹ ، ڈالر ایک روپے مہنگا، سونا یکدم 1400 روپے تولہ سستا 


کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدربڑھ گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 61پیسہ کی کمی کے بعد262.51روپے سے گھٹ کر261.90روپے کی سطح پر آگئی،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ دیکھا گیا ،جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 268روپے سے بڑھ کر269روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت8ڈالر اضافے سے1840ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںتیزی کے باوجود مقامی سطح پر سونے بھائو کم رہے اور فی تولہ سونے کی قیمت1400روپے کم ہوکر 1لاکھ 95ہزار 600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1201روپے اضافے سے1لاکھ 67ہزار 695روپے ہو گئی ۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2150روپے پر مستحکم رہی۔

ای پیپر دی نیشن