ڈاکوئوں کی خاتون سے اجتما عی زیادتی ، ملزم سخت سزا کے حقدار ہیں ، وزیراعلی


نوشہرہ ورکاں، کامونکی، لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر)  ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، اڑھائی لاکھ روپے بھی لوٹ لیے۔ سی پی او  نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ سرکل نوشہرہ ورکاں میں جرائم کی انتہا، جرائم کا گڑھ بن گیا۔ پولیس بے بس ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ موضع مرالی والا کے رہائشی امان اللہ کے گھر تین  ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے۔ امان اللہ اور اسکے بھائی محمد سعید کو رسیوں سے باندھ دیا۔  دولاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ لیے۔ ایک بھائی اورنگزیب نے بھاگنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی اور تمام اہل خانہ کو باندھ کر امان اللہ کی اہلیہ نسیم بی بی کو کھیتوں میں لیجا کر دوڈاکوؤں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک ڈاکو خاتون  کے سر پر پسٹل تانے کھڑا رہا۔ بعدازاں ڈاکو فرار ہوگئے تو اہل خانہ رسیوں سے آزاد ہو کر تھانہ تتلے عالی پہنچ گئے۔ افسوسناک واقعہ  کی اطلاع پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موبائل لیبارٹری نے شواہد اکٹھے کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ فیصل آباد میں لڑکے کو اوباش نے نشانہ بنایا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ محسن نقوی نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔ نواحی گاؤں شمسہ ڈھڈہ بشمول ڈیرہ ڈوگراں میں  دونامعلوم ڈاکو امام مسجد کے گھر سے 50 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ منیر ٹریولزاینڈ ٹورز کے مالک عمر انصاری سے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رات نو بجے کے قریب گن پوائنٹ پر 65 ہزار روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔ سی پی او نے ایس ایس او تتلے عالی انسپکٹر خرم گل کو معطل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...