الیکشن کمشن نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخر کردیا 


 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ موخر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر موخر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...