اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سابق لیگل ایڈوائزر سی ڈی اے دانیال حسن کی وفاقی محتسب برائے خواتین کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست اسسٹنٹ رجسٹرار کے معافی مانگ لینے پر نمٹادی ۔ گذشتہ روز دانیال حسن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار اپنے وکیل بیرسٹر احمد حسن شاہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے وفاقی محتسب برائے خواتین پراپرٹی تسمیہ خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر اسسٹنٹ رجسٹراراور ایڈوائزر رفیق شاہ عدالت پیش ہوگئے،اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہاکہ غیر ارادی طور پر آرڈر پاس ہوگیا، معذرت چاہتی ہوں، سٹینونھ ٹائپ کردیاتھا تو میں نے بھی بغیر دیکھے دستخط کردیئے تھے۔
دانیال حسن کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست، اسسٹنٹ رجسٹرار نے معافی مانگ لی
Feb 23, 2023