قومی ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ  سے آج صبح وطن واپس پہنچے گی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 930 بجے کیپ ٹاؤن سے دبئی روانہ ہوگی۔پاکستان ویمن ٹیم کے آٹھ ممبران جس میں سپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں دبئی سے کراچی 23 فروری کو صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔پاکستان ویمن ٹیم کے باقی 16 ممبران جس میں سپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں۔ دبئی سے لاہور 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب 140 پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...