گائوں سے تعلق‘اداکاری نہیں کرتا سادہ زندگی پسند: شاداب خان 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں اور دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا ۔ میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان کو لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقینا ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟۔ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے۔ میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جائوں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیونکہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔ میں اداکاری نہیں کرتا میری نیچر جو ہے میں ویسا ہی ہوں،  میں دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیوں کہ ہر انسان برابر ہے، اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن