چیئرمین نیب کا استعفیٰ غیر معمولی حالات کا اشارہ دے رہا ہے:پاکستان سنی تحریک


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ غیر معمولی حالات کا اشارہ دے رہا ہے۔ملک اور قوم سیاسی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ نادان سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین ملک و قوم کو مارشل لا کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ محمد شاداب رضا نقشبندی اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات حکومت ،ملک اور قوم کی ضرورت بن چکے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ملک کی سلامتی کے اداروں کا کندھا استعمال مت کرے۔ مزید بگڑتی ہوئی اور سنگین معاشی صورتحال نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ملک اور قوم نہیں بلکہ سیاسی جماعتیں اور سیاست دانوں کی سوچ بھی دیوالیہ پن کی شکار ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن