لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا صرف ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا ہے۔خود ضمانتیں کروارہا اور کارکنوں کو جیل بھیج رہا ہے۔پوری دنیا میں کی تاریخ میں ایسا بزدل اور منافق لیڈر نہیں گزرا ہوگا جتنا بڑا عمران خان ہے۔ جیل بھرو تحریک بھی سائفر بیانیے اور امریکی سازش کی طرح قوم کے جذبات سے کھیلنے کا سیاسی سٹنٹ ہے۔عمران خان اور بشری بی بی پوری پی ٹی آئی کے ساتھ خود جیل کیوں نہیں جاتے؟کیا جیل جانے کیلئے صرف لوگوں کے بچے اور خواتین ہی رہ گئے ہیں ؟
عمران خان کا ایجنڈا صرف ملک میں انارکی ، افراتفری پھیلانا ہے:حناپرویز بٹ
Feb 23, 2023