عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی پولیو مہم کو 100 فیصد کامیاب قرار دیدیا:ڈی سی


 لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی پولیو مہم کو 100 فی صد نمبر دے کر کامیاب قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پولیومہم ختم ہونے کے بعد 24لاٹ کے نمونے لیے اورایل کیواے ایس یعنی لاٹ کوالٹی اشورنس سیمپل تکینک کے تحت24 نمونے لیے گئے ہیں۔24میں 22نمونے کو بہترین، 2کو درمیانہ کا درجہ ملا اور تمام نمونے پاس قرار دئیے گیے ہیں۔ تاریخ میں پہلی دفعہ 24نمونے لیے گئے اوراس سے قبل کم نمونے لیے جاتے تھے۔ڈی سی لاہور نے بہترین کام کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم سے دیا ہے۔جبکہ رافعہ حیدر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یوریا کھاد ڈیلرزکو فوری آن لائن سسٹم لانے کی ہدایت کی۔تمام ڈیلرز کے سٹورز کی انسپکشن کی جائے گی اور موجودہ سٹاک اور بکنگ کی تفصیل حاصل کی جائیں گی۔انسپکشن آج ہی مکمل کر کے رات 8بجے تک رپورٹ پیش کی جائے اورتمام سٹاک، خرید و فروخت کو فوری حکومت پنجاب کے آن لائن سسٹم پر لایا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ یوریا کھاد کی زائد قیمت پر فروخت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اورگرداوری رپورٹ کے حساب سے یوریا کھاد کی تقسیم کے عمل کے حوالے سے بھی ورکنگ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...