زلزلہ متاثرین سخت سردی ، برف باری میں امداد کے منتظر ہیں: مولانا فضل الرحیم اشرفی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین میں مولانا حافظ اسعد عبید کے بیٹے حافظ سعود بن اسعد نے ترکیہ میں لاکھوں روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا اور وہ وہاں پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی خدمت اور امداد میں مصروف ہیں۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد یوسف خان، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانامجیب الرحمن نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں لوگوں کے اندازوں سے بڑھ کر تباہی ہزاروں افراد کی اموات،بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی، کئی شہر مکمل تباہ اور عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سخت سردی اور برف باری میں بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ مخیر اور صاحب ثروت حضرات ان حالات میں آگے بڑھ کر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔ جبکہ اقوام متحدہ، اوآئی سی، عرب لیگ، عالمی مالیاتی ادارے ہنگامی بنیادیوں پر ان کی مدد کریں ۔

ای پیپر دی نیشن