لاہور(خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ رسول اللہؐ کی آل واصحاب کی ناموس کا وعظمت کا علم بلند کرتے رہیں گے۔ یہ مرکزی جماعت اہل سنت کے منشور کا بنیادی نقطہ ہے اور اس کیلئے ہماری ایک طویل جدوجہد ہے جس میں ناموس رسالت واہل بیت صحابہ کرام شامل ہے۔ ہماری جماعت اکابر اہل سنت کی جماعت ہے جسکا عقیدہ بھی اپنے اسلاف اکابر کی تعلیمات وکردار کا خلاصہ ہے اور پیر طالب حسین گردیزی عمر بھر اسکا پرچار کرتے رہے۔ وہ اسلام کے حقیقی مبلغ،بلند پایہ عالم اور مجاہد ختم نبوت تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کے زیر اہتمام مجاہد ختم نبوت مولانا پیر طالب حسین گردیزی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت پیر محمد انور مدنی کر رہے تھے جبکہ پیر محمد شفیع نظامی اور پیر سید افضال زنجانی سید احسان گیلانی حکیم سرور حسین زاہد مہمان خصوصی تھے۔ پیر سید ارشد حسین گردیزی نے کہا کہ رسول اللہ کی آل واصحاب کی ناموس کا پہرہ دیتے رہیں گے۔ اختتام پر ملک کی سلامتی تحفظ اور شہداء پاک فوج کیلئے خصوصی دعا کی۔
رسول اللہؐ کی آل واصحابؓ کی عظمت کا علم بلند کرتے رہینگے: عرفان مشہدی
Feb 23, 2023