مقامی صحا فیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے2روزہ ٹریننگ ورکشاپ آج ہو گی


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انفارمیشن سنٹرو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے زیر اہتمام مقامی صحا فیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے2روزہ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان(ہائبریڈ وارفیئرکثیر الجہتی) آج یوان اقبال میں شروع ہو گی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد جدیدٹیکنالوجی کی آمد سے صحافتی طریقوں میں بھی تبدیلی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ ڈیٹا کی اہمیت، صحافیوں کو بھی اپنے آپ کو عصری متعلقہ آلات سے آراستہ کرنا  اور جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے صحافیوں کو تربیت کی فراہمی اور استعداد کار کو بڑھا نا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...