مرغزار سوسائٹی انتخابات، بڑے گروپس کی پرویز اقبال جٹ کی حمایت

لاہور (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ انٹرپرائزز آفیسرز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (مرغزار سوسائٹی) کے انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات میں سوسائٹی کے بڑے گروپس نے صدارت کیلئے چوہدری پرویز اقبال جٹ اور جنرل سیکرٹری کیلئے راؤ جمشید علی خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے ان کے گروپ کر کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ڈولا برادران،بھٹی برادران،میاں نصراقبال گروپ،ڈاکٹر اختر اقبال،محمد الیاس کھوکھر،حاجی کلیم اللّٰہ گروپ ، وڑائچ گروپ اور ممبران کی اکثریت نے اتحاد گروپ کے امیدواروں کی حمایت کا مکمل اعلان کیا ہے۔ چوہدری پرویز اقبال جٹ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سوسائٹی کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کریں گے۔اس موقع پر راؤ جمشید علی خاں نے کہا کہ ممبران کے مفادات کا تحفظ کرینگے۔ سٹیٹ انٹرپرائزز آفیسرز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (مرغزار سوسائٹی)کو لاہور کی ٹاپ سوسائٹیز کی صف میں شامل کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن