لاہور (نیوز رپورٹر،کامرس رپورٹر) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی سے OPay کے سی ای او مسٹر چویا خوئی نے اسلام آباد میںصدارتی رہائش گا پر ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی OPay کیFintech ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کیلئے Artificial Intelligence کے استعمال اور پاکستان De-cashization اورFintech technology کی معاونت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں OPay پاکستان کے صدر علی کاظمی زیب خان اور قیصر شیخ بھی موجود تھے۔ دوران گفتگو صدر پاکستان نے OPay کی کامیابیوں کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان میں Digital Finance کو سنجیدگی سے رواج دیا جائے گا۔ کامرس رپورٹرکے مطابق ڈیپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ اس کے بانی اور چیئرمین آصف خان کو صدر پاکستان عارف علوی نے سال کے بہترین کاروباری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ آصف خان کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔آصف خان کو موبائل فون بزنس انڈسٹری میں ان کی غیر معمولی کاوشوں اور ان کی شاندار کاروباری صلاحیتوں کیلئے تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں ڈیپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ نے بے مثال کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا اپنا سمارٹ فون برانڈ ''Sparx'' اور ''Xmobile'' کے نام سے ایک فیچر فون برانڈ شروع کرکے پاکستان کی معروف سمارٹ فون ٹیکنالوجی کمپنیوں میں اپنی جگہ بنائی۔